غزہ میں آئندہ ہفتے تک جنگ بندی کا امکان: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے آئندہ ہفتے تک جنگ بندی نافذ ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے کافی پُرامید ہیں اور امن کی کوششیں جاری ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "مجھے یقین ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے امکانات روشن ہیں، اور اگلے چند دنوں میں بڑی پیش رفت متوقع ہے۔”
انہوں نے ایران کے حوالے سے بھی چونکا دینے والے انکشافات کیے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک بڑے حملے سے بچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیل اور امریکی فورسز کو تہران پر حملہ کرنے سے روک دیا، جو کہ ایران کے لیے ایک تباہ کن حملہ ثابت ہوتا۔
ٹرمپ کے مطابق، "اگر حملہ ہوتا تو ہزاروں افراد ہلاک ہوتے اور ایران کی حالت مزید خراب ہو جاتی۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہیں۔
ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران نے شکر گزاری کے بجائے نفرت انگیز رویہ اختیار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اگر عالمی قوانین اور اصولوں کا احترام نہیں کرتا تو اس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات امریکی بمباری سے پہلے خالی نہیں کروائی گئیں، جس کے باعث نقصان زیادہ ہوا۔ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ایران جلد جوہری پروگرام کی طرف دوبارہ جائے گا۔
امریکی معیشت پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے محصولات (ٹیرف) کی مد میں 88 ارب ڈالر حاصل کیے ہیں، اور وہ ان ممالک پر مزید معاشی دباؤ ڈالیں گے جو امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے نہیں کرتے۔

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…2 دن پہلے
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہیں منتقل ہوگئیں…2 دن پہلے
حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…3 دن پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…3 دن پہلے

کسٹمز کا طارق روڈ پر اسمگل شدہ اشیا کی تلاش میں چھاپہ
کراچی کے علاقے طارق روڈ پر کسٹمز کا اسمگل شدہ کپڑوں اور دیگر اشیا کی تلاش میں چھاپہ مارا گیا۔…3 گھنٹے پہلے
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات میں ایران ثالثی
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کر دی ہے تاکہ خطے میں امن…5 گھنٹے پہلے
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومت نے یہ…5 گھنٹے پہلے
بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ ٹوٹنے پر طیارہ جدہ میں گراؤنڈ
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ٹوٹ گئی جس کے باعث طیارہ جدہ ایئرپورٹ…7 گھنٹے پہلے

کسٹمز کا طارق روڈ پر اسمگل شدہ اشیا کی تلاش میں چھاپہ
کراچی کے علاقے طارق روڈ پر کسٹمز کا اسمگل شدہ…3 گھنٹے ago
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات میں ایران ثالثی
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و…5 گھنٹے ago
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری…5 گھنٹے ago
بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ ٹوٹنے پر طیارہ جدہ میں گراؤنڈ
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی…7 گھنٹے ago















